اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ یمی فورسز اور قبائل نے نجران کے محاذ پر سعودی عرب کی 11 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق نجران میں صحرائے الاجاشر اور الربعہ علاقوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجیوں کی 11 گاڑیوں کو تباہ کردیا اور ان کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد فوجیوں کو مائن میدان کی طرف جانے پر مجبور کیا گيا جہاں مائن دھماکوں کے نتیجے میں ان کے بدن ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔یمنی فوج کے ترجمان سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر واضح کردیا گيا ہے کہ اسے یمن کے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
.....
/169